اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خام تیل کی بلند قیمتوں کے باوجود رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت کی نمو کی شرح چار فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے یہ بات روئٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے لیے مجوزہ 10 ارب ڈالر کی سہولت پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔


