کراچی (نیوز ڈیسک) ایپی لیپسی فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بہادرآباد میں مرگی کے مریضوں کے لیے ماہانہ مفت طبی کیمپ منعقد ہوا۔ جینیٹکس فارما کے تعاون سے لگائے گئے اس کیمپ میں ماہرین نے مریضوں کا معائنہ کیا۔
کیمپ میں مستحق مریضوں کو مفت ادویات، بلڈ پریشر کی جانچ اور طبی ٹیسٹوں کی سہولیات دی گئیں۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرگی قابلِ علاج دماغی بیماری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس مرض کے حوالے سے اب بھی توہمات پائے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کا مقصد مالی مشکلات کے شکار افراد کو معیاری علاج کی فراہمی ہے۔


