ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منجھوشوری روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود میں بیدار پل کے قریب پیش آیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔


