عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی میزائل حملے کے تحت سعودی دارالحکومت ریاض کو تیسرے روز بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ سعودی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ریاض کی جانب فائر کیا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملے میں کنگ خالد ایئرپورٹ کو اپنا ہدف بنایا تھا۔ واقعہ کے مزید نقصانات یا جانی نقصان کے حوالے سے حکام کی جانب سے تفصیلات کا انتظار ہے۔


