ملتان (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ملتان میں رحمان بابا ٹرین حادثے میں پانچ مسافروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کے روز جاری کردہ بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا۔


