نیوز ڈیسک (لاہور) — وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق حادثے میں پاک فوج کے دو پائلٹ شہید ہو گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


