اسلام آباد میں ایشیا پیسفک خطے کی پائیدار ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے سہ روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا آغاز ہو گیا۔ غیر مربوط آبادیوں کو جدید مواصلاتی نظام سے جوڑنے کے لیے اس تقریب میں چودہ ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
اے پی پی اردو کے مطابق تین روز تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی سمپوزیم میں ڈیجیٹل معیشت اور مواصلاتی رابطوں کے فروغ پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔


