نیوز ڈیسک۔ نیپال کے علاقے گورکھا میں اچانک سیلابی ریلے آ گئے ہیں۔
سیلاب کے باعث سو سے زائد غیر ملکی ٹریکرز پھنس گئے ہیں۔
سیلاب کی زد میں آ کر گھر اور پل تباہ ہو گئے ہیں۔ ماناسلو ٹریکنگ ٹریل کے مختلف حصے بھی بہہ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے کی جا رہی ہے۔


