اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ یہ ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سیریز کے شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم پہلا میچ 20 اکتوبر کو پاکستان کے ساتھ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ اس کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں 22 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔


