اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے 15 ویں کیلیگن بوائز اینڈ گرلز تھرو بال چیمپئن شپ 28 اکتوبر سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہو گی۔
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ چیمپئن شپ 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہشمند تعلیمی اداروں کے عہدیدار اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 25 اکتوبر تک واٹس ایپ نمبر 03013318777 پر کروا سکتے ہیں۔ اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔


