لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے وائٹ اور ریڈ بال کے کوچنگ اسٹافس کا اعلان کردیا۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کے ساتھ باقی کوچز کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔
ای سی بی کے مطابق سارہ ٹیلر، جیتن پٹیل، ٹم ساتھی اور کیون پیٹرسن وائٹ بال کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے ریڈ بال ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ کے ساتھ باقی کوچز پینل کی تقرری کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔
ای سی بی کے مطابق ریڈ بال میں رچرڈ ڈاسن، مارکس ٹریسکوتھک، جیمز فوسٹر اور ایرک سائمنز شامل ہیں۔ مائیکل یارڈی ایلیٹ نیشنل بیٹنگ لیڈ مقرر کیے گئے ہیں۔
رچرڈ ڈاسن کو ایلیٹ نیشنل اسپن بولنگ لیڈ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرائے کولی کو ایلیٹ نیشنل پیس بولنگ لیڈ مقرر کیا گیا ہے۔
نیا کوچنگ اسٹاف آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالے گا۔


