اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ترقی پذیر معیشتوں میں آٹھ سو ملین نوجوانوں کو بے روزگاری کا خطرہ لاحق ہے۔ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے والے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملیں گی۔
یو این ڈی پی نے سرمایہ کاری اور روزگار کو فروغ دینے کے لیے دو نئے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ یہ انتباہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔


