انٹرنیشنل ڈیسک (نیوز ڈیسک) — سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے لبنان کے صدر جوزف عون، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان اور جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس گفتگو میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔


