بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے لداخ کے مختلف مقامات کے نام تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے پریس بریفنگ میں یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے چین اور بھارت کی سرحد کے مغربی حصے کے بارے میں بیجنگ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان بھارت کے اس اعلان پر ردعمل دے رہی تھیں جس میں سرکاری نقشے پر لداخ کے اٹھائیس مقامات کے نام تبدیل کرنے کی بات کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے نام نہاد مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کو کبھی تسلیم نہیں کیا جسے بھارت نے یکطرفہ طور پر قائم کیا تھا۔


