مظفرآباد (این این آئی) کشمیر ویمن الرٹ فورم کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے فتح-2 ای آر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر افواجِ پاکستان اور دفاعی سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ پاکستان کی دفاعی خود انحصاری، جدید ٹیکنالوجی اور قومی سلامتی کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔
سمعیہ ساجد نے مزید کہا کہ جدید نیویگیشن سسٹم اور درست ہدف کی صلاحیت سے لیس یہ ٹیکنالوجی ملکی دفاع کو مضبوط بناتی ہے۔


