میانوالی کے نواحی علاقہ کندیاں میں غریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر آسمانی بجلی گر گئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے مراد جان کی بکریاں اور دیگر مال مویشی جل کر خاکستر ہو گئے۔
ویٹرنری ڈاکٹر محمد اکرم نے ہلاک ہونے والے مال مویشی کی جامع رپورٹ تیار کر کے اعلی حکام کو ارسال کر دی۔ ضلع انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں ہلاک مویشی تلف کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کا مقصد غریب خاندان کی مالی امداد کو ممکن بنانا ہے۔


