کشمیر ڈیسک لداخ کے دارالحکومت لہہ میں مختلف سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے نئے شراب خانے قائم کرنے اور شراب فروخت کرنے کے نئے لائسنس جاری کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے لداخ کے سماجی و ثقافتی تشخص کے تحفظ کے حق میں نعرے لگائے اور ایکسائز پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
پرامن احتجاجی مارچ میں ضلع بھر سے خواتین نے شرکت کی اور مرکزی سڑکوں پر مارچ کیا۔ بعد ازاں مظاہرے سے مقامی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے خطاب کرتے ہوئے خطے میں شراب کے مراکز کی تجارتی توسیع پر تشویش ظاہر کی۔
مقررین نے کہا کہ نئے لائسنسوں سے سماجی ہم آہنگی اور نوجوانوں کی فلاح خطرے میں پڑ سکتی ہے۔


