سرگودھا میں عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ پانچ ملزمان کو عمر قید اور بارہ سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔
یہ واقعہ دو سال قبل سرگودھا لاہور روڈ کے قصبہ بھاگٹانوالہ میں پیش آیا تھا۔ شہری محمد عالم کو قتل کیا گیا اور دیگر افراد کو زخمی کیا گیا۔
تھانہ بھاگٹانوالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے پانچوں ملزمان محمد خان، محمد انور، لیاقت علی، محمد سہیل اور محمد منظور کو سزائیں سنائیں۔
ملزمان کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا دی گئی۔ اقدام قتل میں مزید سات سال قید بامشقت اور پچاس ہزار روپے جرمانہ ہوا۔
دیگر دفعات میں مزید پانچ سال قید اور ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ سنایا گیا۔


