فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں سپیکر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی سے عسکریت پسندوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔


