این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز میں انتظامی امور کے جائزہ اجلاس کا منظر۔
اسلام آباد (صورتحال نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے ہیڈکوارٹرز میں انتظامی اجلاس کی صدارت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن احسان اللہ چوہان اور اسٹاف افسران بھی شریک ہوئے۔
ایجنسی کے ایک عہدیدار کے مطابق اجلاس میں انتظامی امور، مختلف شعبوں کے درمیان رابطے اور ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو اہم انتظامی معاملات، افسران کی ذمہ داریوں اور مختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی نے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیت بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تفویض کردہ فرائض کی انجام دہی میں مؤثر انتظامی حکمت عملی اور بہتر باہمی رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


