تربت (این این آئی) جامعہ تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے بی ایس بایوکیمسٹری اور بی ایس بایوٹیکنالوجی کے طلبہ نے الگ الگ دنوں ٹیچنگ ہسپتال تربت کی مائیکرو بایولوجی لیبارٹری کا مطالعاتی دورہ کیا۔ فیکلٹی ممبران مہناز اور جیئند بلوچ نے طلبہ کی سربراہی کی۔
دوروں کا مقصد طلبہ کو کلینیکل مائیکرو بایولوجی کے طریقہ کار اور بیماریوں کی تشخیص کی تکنیکوں سے آگاہ کرنا تھا، تاکہ وہ نظریاتی علم کے ساتھ لیبارٹری کے عملی کام سے بھی واقف ہو سکیں۔ مکران میڈیکل کالج کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر اسماء بلوچ نے طلبہ کو تکنیکی بریفنگ دی۔
جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے دوروں کے دوران تعاون پر ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔


