میانوالی (پنجاب ڈیسک) میانوالی کی تحصیل پپلاں سے بارہ سالہ بچی گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئی ہے۔ محلہ سمن آباد کی رہائشی بارہ سالہ میمونہ بی بی دختر محمد خالد علی الصبح آٹھ بجے گھر سے باہر نکلی تھی۔
اہل خانہ نے بچی کو اپنے طور پر بہت تلاش کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ بچی کے والد محمد خالد کی مدعیت میں تھانہ پپلاں میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


