میانوالی (نیوز ڈیسک) میانوالی میں پی سی پی ایئر گن کا استعمال خاموش قاتل کی صورت میں جنگلی حیات کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ جب سے پی سی پی ایئر گن کا استعمال بڑھا ہے، شکاری پرندوں کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔
مقامی سطح پر تیتر کی تعداد میں مسلسل کمی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ یہ ایسا ہتھیار ہے جس کی آواز روایتی بندوق کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے۔
اس کے استعمال کا بروقت پتا لگانا مشکل ہوتا ہے اور شکاری قانون کی گرفت سے بچ نکلتے ہیں۔ کالے تیتر، چکور اور دیگر نایاب جنگلی پرندوں کے شکار کا سلسلہ جاری رہنے سے آنے والی نسلیں قدرتی حسن سے محروم ہو جائیں گی۔
نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری قانون سازی اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔


