لاہور (بیورو رپورٹ) سیشن عدالت لاہور نے غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے کیس میں ملزمہ نمرا کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
اسی کیس میں عدالت اس سے قبل مسکان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری بھی خارج کر چکی ہے۔ کیس کے ایک اور ملزم تنویر نے بھی سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی تھی۔
تنویر حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد سیشن عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے تنویر کی درخواست ضمانت تئیس اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔


