بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بیجنگ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ اے پی پی کے مطابق چین کے اس مؤقف کا اعادہ بین الاقوامی سفارتی ذرائع کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔


