ریڈار (بین الاقوامی ڈیسک) ریاض سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنے والی ایک پاکستانی آئی ٹی کمپنی نے کہا ہے کہ حوثیوں کے جاری حملے اس کا کاروبار بھی متاثر کرنے والے ثابت ہوئے ہیں۔
ان حملوں کی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں اور نئی سرمایہ کاری بھی رک گئی ہے۔ اس صورتحال سے یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ پاکستان کی بیرون ملک اہم آئی ٹی مارکیٹ متاثر ہو سکتی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے اپنے ویژن کے تحت کئی منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔ پاکستانی کمپنیوں نے مالی سال کے دوران مجموعی طور پر چار اعشاریہ چھ ارب ڈالر کی برآمدات کی ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اکیس فیصد اضافہ بتایا جاتا ہے۔


