اے آئی کی تیار کردہ علامتی تصویر
(اسلام آباد، صورتِ حال، کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے راولپنڈی سے اغوا کیے گئے بچے کی بحفاظت بازیابی میں کردار ادا کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل جواد خان کو 50 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ہے۔
سی ٹی او کے مطابق جواد خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو اغوا کاروں کے چنگل سے محفوظ نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں دفتر مدعو کرکے ان کی بہادری، حاضر دماغی اور فرض شناسی کو سراہا گیا۔
کائنات اظہر خان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بہادری، فرض شناسی اور حاضر دماغی قابل فخر ہے جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جواد خان کو 50 ہزار روپے انعام دینے سمیت پیشہ ورانہ ذمہ داری اور بہادری دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


