کراچی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستانی اداکار عمران عباس نے ٹیلی ویژن ڈراموں سے دوری کی اصل وجہ بتا دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب وہ اداکاری کے بجائے اپنے کاروبار اور فلاحی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں عمران عباس نے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے دو تین سال سے ٹی وی ڈراموں میں کام چھوڑ دیا ہے۔ وہ اب ٹیلی ویژن پر نظر نہیں آئیں گے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ بھی ہیں اور اس وقت اسلام آباد میں ایک عمارت بنا رہے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ وہ اسلام آباد ایئر پورٹ کے قریب ممتاز سٹی میں بارہ منزلہ ٹاور تعمیر کر رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ کا نام ایری رکھا گیا ہے جس کی تکمیل میں ڈھائی سال لگیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی وفات کے بعد ان کی شادی نہیں ہوئی۔ بچوں کی ذمہ داریاں نہ ہونے کی وجہ سے وہ فلاحی کاموں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔


