انٹرنیشنل ڈیسک۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والا ایک آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے شعلوں کی زد میں آگیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس ٹینکر میں بیس لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لدا ہوا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ٹینکر ایران کی جانب سے غیر مجاز راستے کے ذریعے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
دوسری جانب بھارتی وزیرِ بحری امور سربانند سونووال نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ متاثرہ ٹینکر پر پندرہ بھارتی ملاح سوار تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام بھارتی ملاح بالکل خیریت سے ہیں اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


