راولپنڈی (این این آئی) پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز آج اتوار سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
شیڈول کے مطابق ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹرائی سیریز کا باقاعدہ آغاز آج 18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
اس کے بعد 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی مدمقابل آئیں گی۔ ٹرائی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا فائنل معرکہ 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ این این آئی کے مطابق ٹورنامنٹ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


