فائل فوٹو
نیوز ڈیسک (لاہور)۔۔۔ صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ میں بحال شدہ بینک روڈ کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس منصوبے کو حلقے کے عوام سے کیے گئے وعدے کی تکمیل قرار دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب کے وژن کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔


