لاہور (این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور سرکاری محکموں کے درمیان رابطوں کے لیے فوکل پرسنز مقرر کیے جائیں۔
اس اقدام سے کاروباری برادری کے مسائل بروقت حل ہو سکیں گے۔ مارکیٹوں میں کسی بھی کارروائی سے قبل متعلقہ عہدیداران کو اعتماد میں لیا جائے۔
تاجر ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور بھاری ٹیکسز دیتے ہیں۔ سرکاری محکموں اور تاجر تنظیموں میں موثر نظام سے غلط فہمیاں دور ہوں گی۔


