نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) مودی کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث منی پور میں نسلی فسادات تین سال بعد بھی بے قابو ہیں۔ بھارتی جریدے کے مطابق منی پور میں جاری نسلی فسادات کی تازہ جھڑپوں میں مزید 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
گزشتہ پانچ روز کے دوران منی پور میں جاری نسلی جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تلنگانہ ٹوڈے کے مطابق بھارتی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
منی پور میں تازہ ترین ہلاکتوں کے جواب میں مقامی رہائشی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے ہڑتال کی کال دی ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق منی پور میں مسلسل بدامنی بی جے پی حکومت کے امن و امان کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔


