سرینگر (این این آئی)۔ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکری트ک فریڈم پارٹی نے قابض حکام کی جانب سے نوجوانوں کی مسلسل گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ بھارت طاقت کے استعمال اور جبر کے ذریعے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی پالیسی ترک کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے۔
اس کا منصفانہ حل پاکستان، بھارت اور کشمیری عوام کے درمیان بامعنی مذاکرات سے تلاش کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کرکے خطے میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔
ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ وادی کی صورتِ حال کا نوٹس لیں۔


