مظفرآباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور قانون ساز اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر شاہین کوثر ڈار نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو زرداری آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے موثر کردار ادا کریں گے۔
شاہین کوثر ڈار نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں اور پاکستان کی قیادت کو کشمیریوں کی سفارتی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔


