اسلام آباد (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے نیپال کے قومی دن اور یوم دستور کے موقع پر نیپال کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر نے نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بیان کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور خیرسگالی پر مبنی دیرینہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے رشتوں سے تقویت ملتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ، سارک اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیپال کو قومی دن پر مبارکباد کے تناظر میں دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات آئندہ برسوں میں مزید گہرے اور وسیع ہوں گے۔


