فائل فوٹو
اسلام آباد: چین کی گوانگ ڈونگ مینز ہاکی ٹیم 19 اکتوبر کو تیرہ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
اے پی پی کے مطابق مہمان ٹیم مختلف شہروں میں پاکستانی اداروں کی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے گی۔ دورے کا پہلا میچ منگل کو راولپنڈی میں ایم پی سی ایل کے خلاف مقرر ہے۔ 28 اکتوبر کو گوجرہ میں پاکستان کی انڈر 18 ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔
دورے میں پاکستان آرمی، نیوی، کسٹمز، رینجرز اور پولیس کی ٹیموں کے خلاف میچز بھی شامل ہیں۔ آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں پاکستان پولیس کے خلاف ہوگا، جبکہ مہمان ٹیم 30 اکتوبر کو واپس روانہ ہوگی۔


