بین الاقوامی ڈیسک (اے پی پی) — چین میں رواں سال تیار کیا گیا پہلا مقامی ساختہ ایک لاکھ کارڈز پر مبنی اے آئی سپر کلسٹر عام شہریوں کے لیے پیش کر دیا گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق گزشتہ روز چین کے شہر شنزن میں نیشنل ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کانفرنس 2026 منعقد ہوئی۔
اس کانفرنس کے دوران پہلا چینی ساختہ ایک لاکھ کارڈز پر مبنی اے آئی سپر کلسٹر عام شہریوں کے لیے متعارف کرایا گیا۔


