ملتان (نیوز ڈیسک) ملتان میں بوسن روڈ پر سبزہ زار میٹرو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ کار بے قابو ہو کر ایک خالی پلاٹ کی دیوار سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق اس حادثے میں کار میں سوار پانچوں افراد جاں بحق ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹیوٹا کرولا کار میں پانچ افراد سوار تھے۔


