نیوز ڈیسک (اسلام آباد) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی میں ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ عازمین حج بیس اکتوبر تک واجبات کی ادائیگی لازمی مکمل کر لیں۔
پیر کو جاری کردہ بیان کے مطابق واجبات کی ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج ایپ استعمال کی جائے۔


