ملک میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں ستمبر 2026 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 کے اختتام پر گاڑیوں کے قرضوں کا حجم 407 ارب روپے ہو گیا۔
یہ حجم گزشتہ سال ستمبر کے 305 ارب روپے کے مقابلے میں 33.6 فیصد زیادہ ہے۔


