اسلام آباد (این این آئی) نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت کرنا ہے۔
سیکرٹری ایپکس کمیٹی ایس آئی ایف سی ڈاکٹر جہانزیب نے وفد کو ون ونڈو سہولت کاری پر بریفنگ دی۔ ڈچ وفد کو کراچی اور بن قاسم انڈسٹریل پارک میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں جی ایس پی پلس کے تحت تجارت اور کاروباری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈچ سرمایہ کاری سے برآمدات، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔


