لاہور (این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 548 روپے مستحکم رہی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 378 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔
فارمی انڈوں کی قیمت 267 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار رہی۔ اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ نامے سے 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔


