پشاور (صورتِ حال، کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے یکہ توت میں رکشے پر فائرنگ سے دو خواتین ہلاک ہوئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین بہنیں تھیں اور واقعہ گلدرہ روڈ پر پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو رکشے کی جانب دوڑ کر آتے اور خواتین پر گولیاں چلاتے دکھایا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس نے تیس بور پستول استعمال ہونے کی تصدیق کی اور فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ ملزم نے انہیں کیوں نشانہ بنایا۔
ورثاکے کے بعد قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔


