لاہور (صورتِ حال، ہیلتھ ڈیسک) 2 سے 8 نومبر تک نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی زیر نگرانی ملک بھر میں پولیو کے حفاظتی قطرے لگانے کی مہم شروع ہو گی۔
پنجاب کے 13 منتخب اضلاع میں 92 لاکھ 78 ہزار سے زائد بچوں، سندھ کے 20 اضلاع میں 68 لاکھ 83 ہزار، خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 48 لاکھ 8 ہزار، بلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ 17 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار، گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں 1 لاکھ 53 ہزار اور آزاد جموں و کشمیر کے 2 اضلاع میں 1 لاکھ 83 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔
پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے دیں گے اور والدین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔


