کراچی (نیوز ڈیسک) نارتھ کراچی فائر اسٹیشن میں ریٹائر ہونے والے تین فائر فائٹرز نوید اللہ، محمد صابر اور محمد انیس کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں فائر بریگیڈ کے لیے ان کی طویل اور مخلصانہ خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
چیف فائر آفیسر، ڈپٹی چیف فائر آفیسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فائر بریگیڈ نے تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔
آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین غلام محمد ناز اور جنرل سیکریٹری سید ذوالفقار شاہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کے لیے آئندہ زندگی میں صحت اور تندرستی کی دعائیں کیں۔


