کراچی (این این آئی) لیاری ٹاؤن کے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں دو ہزار بارہ سے کام کرنے والے دو سو سے زائد کنٹریکٹ ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ عدالت کے حکم کے باوجود ان ملازمین کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا ہے۔
ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ان کے گھروں میں شدید معاشی مشکلات پیدا ہو چکی ہیں۔ سجن یونین کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے وزیر بلدیات اور سیکریٹری بلدیات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملازمین کی مستقلی سے متعلق توہینِ عدالت کی درخواست بھی عدالت میں زیرِ التوا ہے۔ سید ذوالفقار شاہ نے اخباری اطلاعات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم کی تبدیلی اور مبینہ من پسند ترقیوں کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


