کراچی (بزنس ڈیسک)۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سلطان گوہر کو دو سال کے لیے نارتھ ریجن کا چیئرمین نامزد کردیا ہے۔
سلطان گوہر لیک سٹی ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور انہیں شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔
آباد کی جانب سے سلطان گوہر کی نامزدگی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ تنظیم نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔


