پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان دماغ میں خون بہنے، کومے میں جانے اور موت سے متعلق غیر مصدقہ افواہوں کے بعد منظرِ عام پر آ گئے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق کم جونگ ان نے قومی ملبوسات اور جوتوں کی نمائش کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی اہلیہ ری سول جو اور بیٹی کم جو اے بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ کم جونگ ان کی صحت سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر پھیلی تھیں جن میں انہیں بیجنگ منتقل کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔
شمالی کوریا میں معلومات کی رازداری کے باعث ان کی غیر موجودگی قیاس آرائیوں کو جنم دیتی ہے۔


