فائل فوٹو
امریکی صدر ٹرمپ نے مہنگے ڈیزل کی تلافی کے لیے کسانوں کے لیے آٹھ ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کنساس میں وسط مدتی انتخابی مہم کے دوران یہ اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ زراعت ایک نئے ہارویسٹ فیول ریلیف پروگرام کا آغاز کرے گا۔
سرکاری بیان کے مطابق فصلوں کی کٹائی کے لیے ڈیزل کے اخراجات کی مد میں کسانوں کو یہ امداد دی جائے گی۔


